-
- Global
- Algeria, Djazair
- Angola
- Argentina
- Australia
- Austria
- Belgium
- Brazil
- Canada
- Chile
- China
- Cyprus
- Dominicana
- Ecuador
- Egypt
- EU Intermodal
- Germany
- Hong Kong
- Hungary
- India
- Indonesia
- Italy
- Malaysia
- Mexico
- Mozambique
- Netherlands
- New Zealand
- Pakistan
- Panama
- Peru
- Philippines
- Poland
- Romania
- Saudi Arabia
- Senegal
- Serbia
- Singapore
- Somaliland
- South Korea
- Spain
- Suriname
- Thailand
- Turkiye
- United Arab Emirates
- Ukraine
- United Kingdom
- USA
- Vietnam
-
Menu
تمباکو نوشی سے متعلق پالیسی
پالیسی کا مقصد
اس پالیسی کا مقصد کام کے ماحول کو صحت افزا اور مزید موثر بنانا ہے جس میں پرہیبیشن آف سموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان اسمکورز ہیلتھ آرڈیننس 2002کے قانون کی تعمیل میں کسی بھی تنازع سے کام کے ماحول کو پاک رکھنا ہے۔
پالیسی کے مقاصد
کام کی جگہ پر اسموکنگ پالیسی کے مقاصد درج ذیل ہیں:
- نافذ قانون کی تعمیل کو یقینی بنانا
- تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے دیگر افراد کو محفوظ رکھنا
- تمباکو نوشی سے بچنے والے ملازمین، مہمانوں اور کلائنٹس کے لیے پاک وصاف ماحول قائم کرنا
- تمباکو نوشی سے پرہیز اوراجازت والی جگہوں سے متعلق انتظام کرنا
ذمہ داری
اس پالیسی پر عمل درآمداور ہر جگہ اس کی نگرانی کی ذمہ داری اعلیٰ انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ہیومن کیپٹل اور HSEڈپارٹمنٹ اس پالیسی سے متعلق انتظامیہ اور اسٹاف کی جانب سے مسائل، شکایات اور سوالات کے جوابات اور نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے۔
تعریفات
- تمباکو نوشی سے مراد کسی بھی صورت میں تمباکو کااستعمال ہے اس میں سگریٹ، سگاریا کسی بھی پائپ، ریپر یا دیگر کسی آلے کی مدد سے تمباکو استعمال کرنا ہے اس میں حقہ یا شیشہ کا استعمال بھی شامل ہے۔
- تمباکو پروڈکٹ سے مراد کوئی پروڈکٹ جو تمباکو سے تیار کی گئی ہو اور اسے تمباکو نوشی کے ارادے یا بھاپ یا سانس کے ذریعے اندر لینے یا سونگھنے کے لیے تیار کیا گیا ہو۔
- عوامی کا م یا استعمال کی جگہ سے مراد جسے پرہیبیشن آف سموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان اسمکورز ہیلتھ آرڈیننس 2002کے قانون کے تحت عوامی جگہ قرار دیا گیا ہو، اس میں آڈیٹوریم، بلڈنگس، طبی ادارے، تفریحی مقامات، ریسٹورنٹس،سرکاری آفس اور کورٹس شامل ہیں۔
- بلڈنگز، سینما ہالز، کانفرنس یا سیمینار ہال، کھانے پینے کے مقامات، ہوٹل لاؤنج، دیگر انتظار گاہ، لائبریز، بس اسٹیشن یااسٹینڈ،کھیلوں کے اسٹیڈیم، تعلیمی ادارے، اور ایسے مقامات جہاں عوام جمع ہوتے ہوں اور وہاں پر کوئی کھلی جگہ نہ ہو۔
- عوامی سواری یا گاڑی سے مراد وہ گاڑی ہے جو مسافروں کو اٹھانے کے لیے چلائی جارہی ہو اس میں موٹر کیب، کنٹریکٹ کیریج، اور اسٹیج کیریج شامل ہے جیسا کہ ویسٹ پاکستان موٹر وہیکل آرڈیننس 1965میں واضح کیا گیا ہے۔
تمباکو نوشی سے پرہیز کے متعین مقامات
کام کی جگہ پر تمام متعین مقامات اور عوامی سفر کے لیے مختص گاڑیوں کو تمباکو نوشی ممنوع ہے کی جگہ سمجھا جائے گا۔ خاص طورپر آفیس رومزیا ہالز، لفٹس، لابی یا سیڑھیاں، ہنگامی خروج کے مقامات، باتھ رومز اور لیویٹریز، یارڈ اسٹیکنگ اور وہارف/کوئے ایریا شامل ہیں۔تمام بند اور ڈھکے ہوئے مقامات کا تمباکو نوشی کے لیے استعمال ممنوع ہے یہاں تک کہ کہیں پر اس کی باقاعدہ اجازت نہ دی گئی ہو۔
کمپنی کی جانب سے ملازمین کو لانے اور لیجانے کے لیے فراہم کردہ تمام ٹرانسپورٹ سہولیات میں تمباکو نوشی ممنوع ہے اور وہاں اس سے پرہیز لازمی ہے۔
تمباکو نوشی کے لیے متعین مقامات
تمباکو نوشی کے لیے متعین جگہ پر ”اسموکنگ ایریا“ یا اسموکنگ زون“ کی نشاندہی کی جائے گی۔
آؤٹ ڈور مقام کی غیر موجودگی میں ایسا کمرہ متعین ہوسکتا ہے جہا ں سے ہوا کے اخراج کا بندوست کیا گیا ہو اور جو خالصتاً اسی مقصد کے لیے تیار کیا گیا ہواورجس سے دیگر افراد کی صحت پر منفی اثرات کو ختم کیا گیا ہو۔
انضباطی کارروائی کا طریقہ کار
کوئی بھی شخص متعین جگہ کے علاوہ کام کی جگہ پر تمباکو نوشی کرنے کا مجاز نہیں اور اگر وہ اس پالیسی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے یا ممنوع مقامات پر تمباکونوشی سے بازنہیں آتا تو ایسی صورت میں وہ خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرے گا اور نتیجے میں اس پر ایک ہزار روپے یا اس سے زائد کا جرمانہ عائد ہوگا۔
حوالہ جات
- پرہیبیشن آف سموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان اسمکورز ہیلتھ آرڈیننس 2002
- ایس آر او2003654(1)/
جنید ضمیر
چیف ایگزیکٹیو آفیسر
ڈی پی ورلڈ کراچی