موبائل اور میڈیا ڈیوائس پالیسی

موبائل اور میڈیا ڈیوائس پالیسی

مقصد

پاکستان کے پورٹ اور لاجسٹک آپریشنز میں قائد کی حیثیت سے،ڈی پی ورلڈ کراچی افراد کے لیے صفر خطرے کو یقینی بنانے کی پالیسی کے لیے کوشاں ہے۔اس ضمن میں، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہماری کاروباری سرگرمیاں اس طریقہ سے انجام دی جائیں کہ جس سے ہیلتھ، سیفٹی اور ماحول سے متعلق کم از کم منفی اثرات مرتب ہوں۔یہ پالیسی خصوصی طورپر موبائل اور میڈیا ڈیوائسز کے غلط اور غیر مجاز استعمال سے ہونے والی اموات اور حادثات کو روکنے کے لیے مرتب کی گئی ہے۔

اصول

یہ پالیسی ہمارے ملازمین، کنٹریکٹرزاور مہمانوں کی حفاظت کے پیش نظر مرتب کی گئی ہے۔ اسے ادارے کے ہر ایک اسٹیک ہولڈر کے مفاد کو سامنے رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔ ڈی پی ورلڈ کراچی ایسے اصول کی پاسدار ہے جس میں تحفظ ملازمت کا لازمی شرط ہے۔

پالیسی اسٹیٹمنٹ

مندرجہ بالا مقصد اور اصولوں کو پانے کے لیے ڈی پی ورلڈ کراچی اوراس کے سیٹلائیٹ ٹرمینلز یقینی بنائیں گے کہ:

  • کسی بھی ایکوئپمنٹ کے استعمال، ڈرائیونگ اور ڈی پی ورلڈ کی عمارت کے ساتھ چلتے ہوئے کسی بھی حالت میں موبائل فون، میڈیا ڈیوائسز اور ہینڈز فری کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔
  • ڈی پی ورلڈ کراچی کے کسی بھی مقام پر میڈیا ڈیوائسز لے کر آنے کی اجازت نہیں ہے۔
  • ہنگامی طورپر کال کرنے یا وصول کرنے کی صورت میں، آپریٹر کو پہلے ایکوئپمنٹ بند کرنا ہوگا، جہاں لاگو ہو وہاں پارکنگ بریکس کااستعمال کرنا ہوگا۔تھوڑی دیر کے لیے موبائل کے استعمال سے قبل جہاں تک ممکن ہو ایکوئپمنٹ کو بند کرنا ہوگا۔ ہینڈ فری کا استعمال بھی ممنوع ہے۔
  • آنے جانے والے راستوں اور ایگزامنیشن ایریا میں ہنگامی کالز کے لیے موبائل فون تھوڑی دیر کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی یقینی بنایا جائے گاکہ فون استعمال کرنے والا فرد کسی ایکوئپمنٹ سے دور محفوظ جگہ پر ہے۔ پیغامات بھیجنا، وصول کرنااور میڈیا ڈیوائسز کا ستعمال بھی ممنوع ہے۔

تعریفات

  • موبائل فون ایسا ٹیلی فون ہے جو سیلولر ریڈیو سسٹم کے ذریعے رسائی فراہم کرتا ہے اور اسے وسیع جگہ پر کسی بھی فزیکل کنیکشن کے بغیر نیٹ ورک کے ذریعے رابطے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
  • سیف زون میں شٹل اسٹاپ، اسٹیک ختم ہونے والی جگہ جسے پلانٹرز اور ٹائروں سے گھیرا گیا ہو اور جوفعال ایکوئپمنٹ اور آفس بلاکس سے کم از کم 2بے کی کلیئرنس جتنے فاصلہ پر ہو۔
  • ملازم وہ فرد ہے جو ڈی پی ورلڈ کراچی کی جانب سے براہ راست یا اس کے کنٹریکٹر کی جانب سے قلیل مدتی یا طویل مدتی بنیادوں پر بھرتی کیا گیا ہو۔
  • مہمان سے مراد وہ فرد جو کاروباری مقاصد کے لیے ڈی پی ورلڈ کراچی کی حدود میں داخل ہو۔ اس میں کلیئرنگ ایجنٹ، کسٹمز کے ملازمین اور دیگر حکومتی ایجنسی کے افراد، بحری جہاز کا عملہ ایجنٹس اور بیرونی ٹرک ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔

قیادت

حالانکہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ادارے کے تمام شعبہ جات اور طبقات میں اس پالیسی پر عمل درآمد کے ذمہ دارہیں لیکن ڈی پی ورلڈ کراچی کا ہر ملازم بشمول کنٹریکٹر کا ملازم انفرادی طورپر بھی اس پالیسی پر عمل درآمد کرنے کی ذمہ داری لیتا ہے۔