HSE پالیسی
ڈی پی ورلڈ کراچی
ڈی پی ورلڈ کراچی اپنی سرگرمیوں سے متاثر ہونے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے پیش نظر اپنی کام کی جگہ، پلانٹ اور ایکوئپمنٹ کو محفوظ اور صحت بخش رکھنے کے لیے کوشاں ہے اور اپنے بزنسز کے ممکنہ ماحولیاتی اثرات سے بچنے اور کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
کمپنی اپنے کوالٹی، ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ مینجمنٹ سے متعلق اپنی کارکردگی کو جانچنے اور مانیٹر کرنے کے ٹارگٹس متعین کرے گی اور اس کے تمام پہلوؤں میں مسلسل بہتری سے اپنے بزنس میں خطرات کو صفر کرنے کی سوچ کو پروان چڑھائے گی۔
ڈی پی ورلڈ، کراچی کا ہر ملازم بشمول کنٹریکٹرزاپنی ذاتی ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بانی کے اصولوں اور HSEہدایات پر عمل کے ذریعے کوالٹی، ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خودکوذمہ دار اور جوابدہ سمجھے گاکیونکہ ان سے ہماری کامیابی وابستہ ہے اور اسی سے HSEہمارے بزنس کا اہم حصہ بنتی ہے۔
قیادت
چیف ایگزیکٹیو آفیسرادارے میں ہر جگہ اس پالیسی پر عمل درآمد کرانے کے لیے ذمہ دار ہیں اور انتظامیہ پورے ادارے میں اس کے مطابق ماحول کی تیاری اور افراد کو مصروف کرنے میں قائدانہ صلاحیتیں بروئے کار لائے گی تاکہ بزنس کے ہر شعبے میں HSEاقدار کی پیروی ہر ایک کے لیے آسان ہوجائے۔
منصوبہ بندی
اپنے مقاصد کو پانے کے لیے QICTانتظامیہ:
- تمام نافذ ریگولیشنز اور قوانین پر عمل کو یقینی بنائے گی اور صنعت کے بہترین تجربات پر عمل کرے گی جس میں ڈی پی ورلڈ گروپ HSEپالیسی سرکلر (ورژن 3، اگست 2020)کے معیاروں پر عمل بھی شامل ہے۔
- ایسے شدید خطرات پر قابو پانے پر خصوصی توجہ مرکوز رکے گی جن سے بڑے نقصان کااندیشہ ہو اور کرٹیکل انسیڈنٹ رپورٹ (CIR)، آڈٹس، HSEاسیس منٹ پروگرامز، ماہانہ سیفٹی اور انوائرنمنٹ رپورٹنگ (MSER)اور رسک بیس لائن اسیس منٹ ٹول(RBAT)کے لوازمات پر عمل کیا جائے گا۔
- کسی بھی خطرے کا سبب بننے والے حالات اور امور پر کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں کرے گی۔
- یقینی بنائے گی کہ ہمارے امور اس طرح انجام دیئے جائیں کہ کوالٹی، ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ کے منفی اثرات نہ ہویا کم از کم ہوں۔ اس ضمن میں HSEمینجمنٹ سسٹم اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے تمام تبدیلیوں کو درج کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔
- فیول اور انرجی کے استعمال کا درست اور مسلسل تعین یقینی بنائے تاکہ کاربن کے اخراج(مثلاً کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر ماحول دوست گیسز) کا علم ہو اور اسی کے متعلق منصوبہ کی جائے۔ ممکنہ حد تک آلودگی سے بچا جائے، اور آبی ماحول، حشرات الارض اوردیگر حیوانات کے لیے نقصان دہ اثرات سے بچاؤ کی تدابیر اپنائی جائیں۔
- کوالٹی، ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ مینجمنٹ سسٹم پر عمل درآمد پر کام کرے اور عالمی طورپر منظورشدہ سرٹیفکیشن سسٹمز ISO 9001(کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے)، ISO 14001 (انوائرنمنٹل مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے) اور OHSAS 18001 (OHSمینجمنٹ سسٹم پر) کے تمام پہلوؤں پرتعمیل کو یقینی بنائے۔
معاونت
ہر سطح کے ملازمین اور کنٹریکٹرز کی تربیت کو یقینی بنانے کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ ایمرجنسی ریسپانس پروسیجر، HSEکمیونیکیشن اور کاروباری سرگرمیوں کے استحکام اور نشاندہی، ترقی اور تعمیل سے متعلق آگہی کو فروغ ملے اور کمپنی میں سرمایہ کاری، خریداری کے فیصلوں اور تمام امور میں کوالٹی، ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ مینجمنٹ کے ضابطوں کو سامنے رکھ کر اقدامات اور فیصلے کئے جائیں۔
آپریشن
کام کے لیے فٹنس کے کم از کم معیاروں کی عدم تعمیل اور صحت کی نگرانی، زیادہ خطرے والے امور، توانائی اور ماحولیاتی انتظام،اور بلڈنگ اور انفراسٹرکچر پر مبنی اثاثہ جات کی حفاظت کرنے سے متعلق متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو بتدریج آگاہ کیا جائے گا۔
کارکردگی کا جائزہ
ڈی پی ورلڈ کراچی کے تمام اداروں میں موثر نشاندہی، منصوبہ بندی اور ایکشن کے ذریعے خطرات کم کرنے کے معیاری کنٹرولز کی HSEاسیسمنٹس کے تحت نگرانی کے ساتھ ششماہی بنیادوں پر رسک پروفائلنگ بھی انجام دی جائے گی۔
HSEپر عمل درآمداور کارکردگی کے معیاروں کو جانچنے کے لیے ڈی پی ورلڈ HSEڈیو ڈیلی جنس آڈٹ پروٹوکول کی تعمیل میں عمل درآمد سے متعلق آڈٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے نتائج ڈائریکٹر گلوبل ہیلتھ سیفٹی اینڈ انوائرنمنٹ کی جانب سے ہر تین سالوں میں بورڈ کو پیش کئے جائیں گے۔
بہتری
اپنے عہدے سے قطع نظر ہر شخص اس بات کا ذمہ دارہوگا کہ اپنے ملازمین اور ماحول کی بہتری کو یقینی بنانے کے لیے HSEمینجمنٹ سسٹم کی مسلسل بہتری میں اپنا کردار نبھائے اور HSEکی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کی نشاندہی کرے جس میں ایکشن مینجمنٹ، امورکی ترجیحات، کنٹرولز کے موثر ہونے کا جائزہ اور مسلسل بہتری کے امور شامل ہیں۔
ہم سپلائی چین میں اپنے کردار اور وسائل کے استعمال کے نتیجے میں ماحول دوست گیسز کے اخراج سے ماحول میں مثبت تبدیلی کی نشاندہی کریں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ماحولیاتی تحفظ اور اس کا انتظام (آلودگی سے بچاؤ) اور صحت سے متعلق پروگرام ہماری تمام تر سرگرمیوں میں اہم حیثیت رکھتے ہیں اور کارکردگی میں بہتری اور صحت کے استحکام کے لیے ضروری ہیں۔