-
- Global
- Algeria, Djazair
- Angola
- Argentina
- Australia
- Austria
- Belgium
- Brazil
- Canada
- Chile
- China
- Cyprus
- Dominicana
- Ecuador
- Egypt
- EU Intermodal
- Germany
- Hong Kong
- Hungary
- India
- Indonesia
- Italy
- Malaysia
- Mozambique
- Netherlands
- New Zealand
- Pakistan
- Panama
- Peru
- Philippines
- Poland
- Romania
- Saudi Arabia
- Senegal
- Serbia
- Singapore
- Somaliland
- South Korea
- Spain
- Suriname
- Thailand
- Turkiye
- United Arab Emirates
- Ukraine
- United Kingdom
- USA
- Vietnam
-
Menu
DPورلڈ کراچی (QICT)اور پورٹ قاسم اتھارٹی کی سنگ میل کامیابی
31/12/2020 12:00:00 AM
DPورلڈ کراچی (QICT)یہ اعلان کرتے ہوئی خوشی محسو س کرتی ہے کہ اس نے 2نئے سپر پوسٹ پینا میکس ٹوئن لفٹ QCsاپنی فلیٹ میں شامل کرلیے، یہ موجودہ 3سپر پوسٹ پینا میکس کیوئے کرینوں کے علاوہ ہیں۔ ہم نے 14دسمبر 2020سے ایک ہی وقت میں 4کنٹینر ویسلز کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔یہ سنگ میل ڈی پی ورلڈ کراچی اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے علاوہ پاکستان کی پوری شپنگ انڈسٹری کے لیے ایک بہت بڑی خوش خبری کے ساتھ پاکستان ایکسپورٹرز کے لیے بہت اہم کامیابی ہے۔
پورٹ قاسم اتھارٹی میرین آپریشنز ڈپارٹمنٹ کی صلاحیتوں کو بہترین انداز میں اجاگر کیا گیا کہ جس طرح انہوں نے زبردست انداز میں ہمارے 1اور 2ٹرمینلز پر ساتھ ساتھ 4ویسلز کو برتھ کیا ہے اور اس طرح تمام برتھ زیر استعمال آچکے ہیں۔ہم نے یہ کام کسی بھی کرین کو ہٹائے بغیر آزادی کے ساتھ مکمل کیا۔ 2عدد برانڈ نیو سپر پوسٹ پینامیکس ٹوئن لفٹ کرینوں کے شامل ہونے سے ویسلز کا ٹرن اراؤنڈ بہت تیز ہوگیا ہے اس طرح کارگو ہینڈل کرنے کی ہماری صلاحیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ بنیادی اقدار اور مشترکہ نظریہ کی ہم آہنگی سے ڈی پی ورلڈ اور پورٹ قاسم اتھارٹی کی صورت میں کامیاب شراکت داری جاری ہے۔
1997میں قیام سے لیکر اب تک، DPورلڈ کراچی (QICT)نے ٹرمینل انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے سرمایہ کاری جاری رکھی ہے جس میں جدید ترین اور نئے ماڈل کے ویسلز اور یارڈ ہینڈلنگ ایکوئپمنٹ کی خریدا ری شامل ہے تاکہ پاکستان کے درآمدی اور برآمدی کاروبار کو بہتر انداز میں خدمات پہنچائی جائیں اوراس کی صلاحیتوں میں جدت اور مزید بہتری کے امور انجام دیئے جائیں۔ ہم پاکستان کا واحد ٹرمینل ہیں جس کی خدمات توقعات سے بہت بہتر ہیں اور اس میں امریکہ کے لیے پاکستانی ایکسپورٹرز کو IC3کے ذریعے جدید اور مربوط سروسز کی فراہمی، کنٹینر فریٹ اسٹیشنز اور پورٹ قاسم پر 35ایکڑ رقبے کی حامل ٹرک پارک کرنے کے لیے مخصوص جگہ، کراچی کے مقامی کارگو ہینڈ ل کرنے کے لیے NLCCTکے نام سے کراچی میں ایک آف ڈاک ٹرمینل اور ملکی کارگو کے لیے ٹرین کے ذریعے بہتر موثر ہنڈلنگ کے لیے لاہور میں ICDخدمات شامل ہیں۔ان تمام خدمات کے لیے آن لائن ادائیگیوں، الیکٹرانک ڈلیوری آرڈر، Que مینجمنٹ سسٹم، موبائل اینڈرائڈ ایپلی کیشن وغیر ہ پر مشتمل اِی سلوشنز بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔
DPورلڈ کراچی کی کامیابی کی اساس صارفین کے لیے بہترین خدمات، کاروبای آسانی کے لیے نئے مواقع اور سہولیات کی فراہمی کا تسلسل اور پاکستان کی تجارت کو فائدہ پہنچانے کے پیش نظر بہترین کاروباری تجربات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔اسی طرح ملکی معیشت کی ترقی اور بہتری کے لیے موثر کارکردگی اور آپریشنز سے اپنا کردار ادا کرتے رہنا ہے۔
پاکستان کی پوری تجارتی کمیونٹی کے لیے حقیقی تجارتی معاون اور سہولت کاربننا ہمارا مقصد اور نظریہ ہے۔